پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

رات کو سونے سے قبل کتنا پانی پینا چاہیے؟

datetime 15  مارچ‬‮  2023 |

لاہور(یواین پی)پانی زیادہ پینا جسمانی اعضا کے لیے بے حد مفید ہے لیکن بعض وجوہات کی بنیاد پر سونے سے قبل پانی زیادہ پینے سے منع کیا گیا ہے۔السیدتی میگزین کے مطابق بعض ماہرین صحت کے مطابق خون کو جمنے سے بچانے کے لییسونے سے قبل دو گلاس پانی پی کر سونا چاہیے۔

اگرچہ پانی سے جسمانی امراض ختم ہوتے ہیں، جلن اور جلد کی بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ جرمن نیوز ویب سائٹ ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ ماہرین سونے سے قبل پانی پینے کو صحت کے لیے خطرناک سمجھتے ہیں۔ماہر یورولوجی ڈاکٹر فانتیا سیما ژیانگ کہتی ہیں کہ سونے سے قبل زیادہ پانی پینا صحت کے لیے مضر ہوتا ہے۔ان کے مطابق جب آپ زیادہ پانی پی کر سوجاتے ہیں تو دوران نیند آپ کو پیشاب وغیرہ کے لیے جاگنا پڑتا ہے جو صحت پر برا اثر ڈالتا ہے۔ اس سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔نیند کی کمی بے چینی اور مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کا باعث بہتر نیند سے مراد یہ نہیں ہے کہ آپ کتنی دیر بستر پر لیٹے رہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کتنے گھنٹے آپ گہری نیند سوئے۔دوسرے الفاظ میں آپ ایسے سمجھ سکتے ہیں کہ اگر ایک شخص 8 گھنٹے سویا لیکن آدھی رات کو اس کا جاگنا نیند میں خلل ڈالے گا جو اگلے روز غوروفکر کی طاقت اور کمزوری کی شکل میں ظاہر ہو گا۔امریکہ کے شہر بوسٹن میں 5000 سے زائد افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت باتھ روم کے لیے جاگنا ان کے لیے بے چینی و افسردگی بڑھنے کی وجہ ہے۔ نیند کی قلت سے انسان کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوتا ہے۔ماہر طب ڈاکٹر ہیدر موڈے کے مطابق انسان جب سو جاتا ہے

تو اس کا مدافعتی نظام بیکٹیریا اور وائرسز کے خلاف ایکٹیو ہو جاتا ہے۔ماہرین نے مدافعتی نظام کو بہتر رکھنے اور اس کی حفاظت پر زور دیا ہے خصوصاً کورونا وائرس کے خلاف اس کی بڑی اہمیت ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ نیند کی کمی سے سے بچیں، سونے سے تین چار گھنٹے قبل پانی پینے سے پرہیز کریں، سوائے اس کے کہ جب پیاس کی شدت محسوس ہونے لگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…