لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی نے آج لاہور میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے کوالیفائر سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔پی سی بی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
The #HBLPSL8 Qualifier in Lahore today will be played at the Gaddafi Stadium as scheduled.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 15, 2023