لاہور ( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کی کارروائیوں پر دہشتگردی کا پرچہ ہوتا ہے، ہماری پالیسی یہی ہے کہ کسی کا نقصان نہ ہو۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں آپریشن نہیں وارنٹ کی تکمیل ہورہی ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد کی قانون کے مطابق مدد کی، قانون سب کے لیے برابر ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ لے کر گئے تو پولیس پر پتھرائو کیا گیا اور اب تک 54 پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں، پھر بھی پولیس والے سینہ تان کر کھڑے ہیں، ہم مسلح ہوکر زمان پارک نہیں جارہے، ہماری پالیسی یہی ہے کہ کسی کا نقصان نہ ہو۔آئی جی عثمان انور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس کو پیٹرول بم مارے، پولیس گاڑی، واٹر بازر کو آگ لگائی، ڈی جی پی آر کی گاڑی کو تباہ کیا، رینجرز اور ایلیٹ کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ایسی کارروائیوں پر دہشتگردی کا پرچہ ہوتا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کیلئے آپریشن میںدرجنوں اہلکار زخمی ہو گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی
-
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، اہم معاہدے کا ڈرافٹ تیار
-
ایک لاکھ طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
-
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ ہے؟کیپٹن (ر)صفدر نے بتا دیا
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
-
’نشے میں دھت ڈائریکٹر رات گئے دروازے پر آتا رہا‘، سوارا بھاسکر کا اہم انکشاف
-
لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے واپس آذربائیجان جانے سے انکار کردیا
-
پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں



















































