اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں انتخابات، پرویز الٰہی، انکی اہلیہ اور مونس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں پنجاب میں انتخابات، پرویز الٰہی، انکی اہلیہ اور مونس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔جیو نیوز کے مطابق پرویز الٰہی نے گجرات شہرکے حلقہ پی پی 34 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ان کے بیٹے مونس الٰہی نے حلقہ پی پی 32 جلالپورجٹاں اور حلقہ پی پی 34 کنجاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

اس کے علاوہ پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے بھی دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد اور راجہ بشارت سمیت کئی اور پارٹیوں کے رہنمائوں نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کر ا دیئے ۔ سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے پی پی 172اور پی پی 173سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ۔سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے پی پی 14راولپنڈی سے، انجینئر راجہ قمر الاسلام نے پی پی 10راولپنڈی سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ۔پی پی 12راولپنڈی سے فیصل قیوم، پی پی 10 سے راجہ وحید قاسم نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ۔عاطف چوہدری نے پی پی 161سے، عمر سرفراز چیمہ اور ناصر سلمان نے پی پی 155 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ٹی ایل پی کے احمد عامر نے پی پی 173سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ۔دوسری جانب پنجاب میں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کا اضافہ کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ امیدوار 12سے 14مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، تاہم اب اس میں دو دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کا اضافہ کر دیا ہے اور اس تاریخ میں اضافے کا اطلاق مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 14مارچ تھی جو اب 16 مارچ کردی گئی ہے، جب کہ باقی تمام شیڈول الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن 8مارچ 2023ء کے مطابق برقرار ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…