اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

صرف ذہین لوگوں کیلئے اماراتی خلاباز کا کشش ثقل کے بارے میں دلچسپ سوال

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا صارفین متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی کے ’’صرف سمارٹ لوگوں کے لیے‘‘کے عنوان سے کشش ثقل کی عدم موجودگی میں اشیا کی حرکت کے بارے میں ایک سوال سے الجھے ہوئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے النیادی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو کے ذریعے اجسام فلکی کی حرکت کے بارے میں بات کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اجسام فلکی یا تو بائیں سے دائیں یا اوپر سے نیچے کی طرف گھومتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں حرکت اسی سمت میں جاری ہے،النیادی نے وضاحت کی کہ تیسری گردش یا تو اوورلیپنگ انداز میں ہوتی ہے جس میں جسم کی سمت دائیں سے بائیں یا اس کے برعکس یا نیچے سے اوپر کی طرف تبدیل ہوتی ہے۔انہوں نے اپنیٹویٹر فالورز سے اس معاملے کے پیچھے چھپی وجہ دریافت کی اور ساتھ ہی وضاحت کی کہ اجسام فلکی کی حرکت کا یہ اصول زمین پر بھی آزمایا جا سکتا ہے۔اماراتی خلا باز النیادی کے استفسار پرٹویٹر پرملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے اور کارکنوں نے سوال کا اپنی دانست اور فہم کے مطابق جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ زمین کی کشش ثقل کی طرح مصنوعی کشش ثقل پیدا کرنے والی گاڑی کا اثر کیبن کے اندر ایک پائیدار عمودی قوت ہو اور ہمیں لگے کہ گردش اسی طرح ہوتی ہے۔ایک اور نے کہا کہ گردش میں فرق کمیت کے مرکز سے گردش کے محور میں فرق کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ایک صارف نے جواب دیا کہ تیسری حرکت میں وزن ہر طرف برابر نہیں ہوتا کیونکہ کیمرے کا زاویہ باقی زاویوں سے زیادہ بھاری ہوتا ہے اور یہ گردش کو متاثر کرتا ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…