پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

رات کے وقت دہی کھانا کیوں نقصان دہ ہے؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 14  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد(یواین پی)دہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مقبول ترین غذائوں میں سے ایک ہے۔دہی کو میٹھی یا نمکین لسی کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بہت مقبول، صحت مند اور جسم ٹھنڈا کرنے والا مشروب ہے، اسی طرح کھانوں کے ساتھ رائتے کی شکل میں بھی کھایا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے وقت دہی کا استعمال ہر گز مت کریں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین نے رات کے وقت دہی استعمال نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اگر رات کو دہی کھایا جائے تو یہ جسم میں بلغم بہت زیادہ پیدا کرتی ہے، حتیٰ کہ سانس کی نالی میں بھی بلغم پیدا ہو سکتی ہے۔ سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو رات کے وقت دہی کھانا ہی ہے تو آپ اس کے بجائے بٹر ملک کا انتخاب کریں جو کہ دہی کا بہترین متبادل ہے۔اس کے علاوہ اگر آپ دہی کا رائتہ بنا لیں تو پھر آپ اسے رات کو استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم رائتے میں ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ ڈالنا مت بھولیں۔ یہ مرچ دہی کی ٹھنڈی تاثیر کو بیلنس کر دے گی۔دہی لذت کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی تاثیر کا بھی حامل ہے کیوں کہ اس کے استعمال سے اس میں موجود خصوصیات کے سبب وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے۔دہی ایک کم کیلوری والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اس کا استعمال 61 فی صد تک جسم کی فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بن سکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ پیٹ کی اس ضدی چربی کو بھی پگھلانے کا باعث بنتا ہے

جس کو ختم کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہیوزن کم کرنے کے لیے دہی کو کیسے کھانا چاہیے دہی کو کسی بھی طرح صبح، دوپہر یا شام کے وقت کھایا جا سکتا ہے۔اس کو کھانے کے لیے اس کے اندر سلاد شامل کر کے بھی اس کو کھایا جا سکتا ہے یا پھر اس کی چٹنی بنا کر اس کو چکن وغیرہ کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں دلیہ شامل کرکے بھی کھایا جا سکتا ہے یہ ہر صورت میں مفید ثابت ہوتا ہے ڈائٹنگ کے باوجود جسم کو صحت مند رکھتا ہے عام طور پر ڈائٹنگ کرنے والے افراد جسمانی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں اس کا بنیادی سبب یہ ہوتا ہے کہ وہ جس غذا کا استعمال کرتے ہیں

وہ وزن تو کم کر دیتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور پٹھوں کو بھی کمزور کرنے کا سبب بن جاتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں دہی کیلشیم سے بھر پور غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیوں کہ اس کی تیاری میں دودھ کا استعمال ہوتا ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…