پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب اسمبلی انتخابات، مریم نواز اور حمزہ شہباز کا لاہور سے الیکشن لڑنےکا فیصلہ

datetime 14  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ن لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، حمزہ شہباز پی پی 146 اور پی پی 147 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

حمزہ شہباز کے وکلا نے ان کےکاغذات نامزدگی تیار کرلیے گئےہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے۔حمزہ شہباز رات گئے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچے ۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے وی آئی پی لائونج میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، سلمان شہباز، خواجہ عمران نذیر، ماجد ظہور، غزالی سلیم بٹ، عمران گورائیہ، محمد جمیل سمیت دیگر رہنما بھی استقبال کیلئے پہنچے ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفق نے کہا کہ حمزہ شہباز کی بہت کمی محسوس کی ۔ عمران نذیر نے کہا کہ بڑی شدت سے پارٹی کے تھنڈر آپ کا انتظار کررہے ہیں۔جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نے بھی تمام پارٹی ورکرز اور رہنمائوں کی کمی محسوس کی۔حمزہ شہباز نے لیگی رہنمائوں کا لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں وہ ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹائون روانہ ہوئے ۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز وطن واپس پہنچتے ہی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، حمزہ شہباز اور مریم نواز مل کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم چلائیں گے۔

حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی کے امیدواروں کے چنائو کے حوالے سے بنائے گئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے چنائو میں حمزہ شہباز کی رائے کو اہمیت دیں گے ۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز چند ماہ قبل نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے ۔حمزہ شہباز نے سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کی اور پھر انہوں نے لندن اور امریکہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…