ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی کلک کر کے تفصیلات جانئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2014 |

واشنگٹن ۔۔۔۔۔ امریکہ نے شمالی کوریا کے اس موقف کو رد کردیا ہے کہ وہ فلمساز سونی پکچرز پر سائبر حملے میں ملوث نہیں ہے۔امریکہ کی نیشنل سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو چاہیے کہ وہ اس بات کا اعتراف کر لے کہ اسی نے سونی پکچرز پر سائبر حملہ کیا ہے اور سونی کو معاوضہ ادا کرے۔امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ سائیبر حملے میں شمالی کوریا ملوث ہے۔نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان مارک سٹروح کا کہنا ہے ’ہم اس بات کو یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس سائیبر حملے میں شمالی کوریا کی حکومت ملوث ہے۔‘اس سے قبل شمالی کوریانے امریکہ کے ساتھ مل کر فلمساز سونی پکچرز پر سائبر حملے کی تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے اس حملے میں ملوث ہونے کے امریکی الزامات کی سختی سے مذمت کی ہے۔
شمالی کوریا کے وزارتِ خارجہ نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے اور ان الزامات کو تحقیقات کے ذریعے غلط ثابت کیا جا سکتا ہے۔’جب امریکہ بے بنیاد الزامات کو پھیلا رہا ہے اور ہم پر بہتان لگا رہا تو اس صورتحال میں ہم اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کی تجویز دیتے ہیں۔ ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ اس واقعے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔‘اس سے پہلے فلمساز سونی پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم دی انٹرویو کو’ایک مختلف متبادل پلیٹ فارم پر جاری کریں گے۔‘جمعے کو امریکی حکام نے شمالی کوریا کو اس ہیکنگ کے حملے کے پیچھے کار فرما قرار دیا جس کے نتیجے میں سونی پکچرز سے اہم معلومات ہیک کر کے افشا کر دی گئی تھیں۔سونی نے اس اعلان کے بعد ملنے والی دھمکیوں کے نتیجے میں فلم کے کرسمس پر اجرا کو منسوخ کر دیا تھا جب کئی سینماؤں نے اس کی نمائش سے معذوری ظاہر کی تھی۔
سونی پکچرز کے سربراہ مائیکل لینٹن نے سی این این کو بتایا کہ انہوں نے فلم کے اجرا کو روک کر سونی پکچرز نے کوئی غلطی نہیں کی۔انھوں نے کہا کہ صدر اوباما، پریس اور عوام فلم کے اجرا کو روکنے کے بارے میں غلطی پر ہیں کیونکہ انھوں نے فیصلہ اْس وقت کیا جب بڑے سینما گھروں نے اس فلم کی نمائش سے انکار کر دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ’ہم دباؤ میں نہیں آئے نہ ہی ہم نے ہمت ہاری ہم نے احتیاط سے کام لیا مگر پیچھے نہیں ہٹے۔‘سونی نے جمعے کو اعلان کیا کہ وہ ’متبادل پلیٹ فارم کے بارے میں تحقیق کر رہی ہے جہاں فلم کی نمائش کی جا سکتی ہے۔‘فلم کے دونوں مرکزی کرداروں کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملنے کا موقع ملتا ہے اور سی آئی اے ان دونوں کو کم کو مارنے کو کہتی ہے
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں اب بھی امید ہے کہ جو لوگ اس فلم کو دیکھنا چاہتے ہیں انہیں اس کا موقع ملے گا۔جمعے کو امریکی حکام نے اس ہیکنگ کو شمالی کوریا کے ہیکرز سے منسوب کیا جس کے نتیجے میں سٹوڈیو کا اہم مواد پبلک کے سامنے آ گیا۔سونی پکچرز نے فلم کے اجرا کو مسلسل دھمکیوں کے نتیجے میں منسوخ کر دی تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…