ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

آسکر میں نامزدگی کےلئے پاکستانی فلم کا انتخاب

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ”مور‘ ‘کو اگلے سال منعقد ہونے والے 88ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی فلمی کیٹیگری میں نامزدگی پر غور کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔جامی کی ہدایات میں بنی فلم ’مور‘ ایک ڈرامائی اسٹوری ہے جو ایک غریب اسٹیشن ماسٹر اور اس کے بیٹے کی زندگی پر بنی ہے جس میں اسٹیشن ماسٹر کی بیوی کی اچانک موت ہوجاتی ہے، یہ کہانی پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ریلوے کے تنزلی کے شکار نظام کے گرد گھومتی ہے۔ایک اعلامیے کے مطابق شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کثرت رائے سے ’مور‘ کا انتخاب کیا گیا۔آسکر ایوارڈ یافتہ اور پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی چیرمین شرمین عبید چنائے نے کہا ’مور نے پاکستانی سینما کو مزید آگے بڑھایا ہے، یہ فلم ہمیں اس خطے کی تاریخ یاد دلاتی ہے جسے ہم اکثر نظرانداز کردیتے ہیں

مزید پڑھئے: عدلیہ کو بھی نہ بخشا

۔پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی میں شرمین عبید چنائے کے ساتھ ساتھ دیگر اراکین میں کوک اسٹوڈیو کے بانی روہیل حیات، ڈیزائنر ماہین خان ، اداکارہ آمنہ شیخ، ہدایت کار ستیش آنند، اداکار فرحان طاہر، اداکار علی خان ، فلم پروڈیوسر مظہر زیدی اور مصنف دانیال محی الدین شامل ہیں۔فلم’ ’مور“ پاکستان کی جانب سے آسکر کی ٍغیر ملکی فلموں کی کٹیگری میں غور کے لیے منتخب ہونے والی تیسری فلم ہے اس سے قبل مینو گور اور فرجاد نبی کی ’زندہ بھاگ‘ اور عافیہ نتھانیل کی ’دختر‘ کو بھی آسکر ایوارڈ کی اس کیٹیگری کے لیے پاکستان کی جانب سے



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…