لاہور(نیوزڈیسک).این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ججز قصیدے نہیں لکھا کرتے، ان کے آرڈرز ہی ان کی ترجمانی کے لیے کافی ہوتے ہیں، فیصلہ دیتے وقت نادرا اور کمیشن کی رپورٹ کو نہیں دیکھا گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ٹریبونل کے فیصلے میں کسی جگہ دھاندلی کا ذکر نہیں کیا گیا، نا ہی ان پر دھاندلی کا الزام لگا اور نا ہی ان کی جماعت پر، اس کے باوجود 24 لاکھ روپے کا جرمانہ ڈال دیا گیا۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی اسٹے آرڈر نہیں لیا، عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے