پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

این ڈی ایم اے کی مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

datetime 26  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹرنے خیبر پختونخواہ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے متعدد علاقوں میں ممکنہ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفبای کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات،کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، کرم، وزیرستان، مانسہرہ،مہمند، بونیر، ہری پور،ابیٹ آباد، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی کرک،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان میں گلگت، استور، غزر، دیامیر، سکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔آزاد کشمیر میں باغ، مظفرآباد، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبراور نیلم میں بھی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ عوام برفباری اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔این ڈی ایم اے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ریسکیو اور سڑکوں کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر تمام صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوام اور متعلقہ اداروں تک پیشگی آگاہی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے جبکہ عوام مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی اور راہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…