ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز رانا ثناء اللہ اور چوہدری شیرعلی گروپ کے اختلافات ختم کرانے میں کامیاب

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز فیصل آباد میں مقامی سطح پر رانا ثناء اللہ اور چوہدری شیرعلی گروپ کے اختلافات ختم کرنے میں کامیاب ،دونوں رہنما ئوں کو آمنے سامنے بٹھا دیا ،پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گذشتہ روز بھی

فیصل آباد میں مصروف دن گزار ا اور وہ مقامی ہوٹل میں تنظیمی عہدیداروں‘ سابق اراکین اسمبلی‘ ٹکٹ ہولڈرز سمیت مختلف وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں ۔قبل ازیں گزشتہ رات سابق سینیٹرفاروق احمد خان نے اپنی رہائش گاہ پر محترمہ مریم نواز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں بابائے سیاست چوہدری شیر علی ‘ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ خاں‘ سابق ایم این اے چوہدری عابد شیر علی‘ اسرار احمد منے خان سمیت سابق اراکین اسمبلی اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی،اس موقع پر دونوں گروپوں کے رہنما ایک دوسرے سے بات چیت بھی کرتے رہے یاد رہے کہ دونوں گروپ درمیان ایک عرصہ سے اختلافات تھے جس کی وجہ سے 2013ء کے جنرل الیکشن میں فیصل آبادسٹی کی چاروں نشستوں پر پی ٹی آئی کو کامیابی ملی ،اس سے قبل فیصل آباد کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتاتھا تاہم دونوں گروپون کے اختلافات ختم کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز نے پل کا کردار ادا کیا جس کی جہ سے دونوں گروپوں کے درمیان اب دوریاں کم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیںحالیہ ضمنی الیکشن میں رانا ثناء اللہ گروپ نے چوہدری عابدشیرعلی مکمل حمایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…