جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 12  مارچ‬‮  2023 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں کئی بڑے بڑے سابقہ ریکارڈ ٹو گئے ہیں جبکہ ایسے ریکارڈ بھی قائم ہوئے جو پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلے نہیں بنے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے

میچ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 20 سالہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ریکارڈ نہیں بنا جو پہلی دفعہ بن ہے ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ایک میچ کی دونوں اننگز میں 250 سے زائد رنز بنے جبکہ دونوں ٹیموں کے مشترکہ سکور 515بنے جو دوسردفعہ ایک میں میچ میں 500رنز سے زیادہ ہے ۔ راولپنڈی میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اپنے آخری گروپ میچ کے سلسلے میں آمنے سامنے تھیں۔ 263 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 253 رنز بنا سکی۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں ریکارڈ کے نئے انبار لگ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کئی اہم ریکارڈز بنے جن میں عثمان خان نے تیز ترین سینچری جبکہ قیس احمد کی جانب سے مہنگے ترین بولر ہونے کا منفی اعزاز بھی شامل تھا۔انہوں نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 77 رنز دیئے اور یوں پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے جبکہ انکے پہلے اوور میں 27 رنز بنے تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور ریکارڈ بنا جس نے شائقین کرکٹ کو بہت لطف اندوز کیا، اس میچ میں ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز اسکور ہوئے،

پہلے کھیلتے ہوئے سلطانز نے 262 جبکہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کے تعاقب میں 253 رنز بنائے یعنی مجموعی طور پر 515 رنز اسکور ہوئے۔میچ میں دونوں ٹیموں نے بانڈرز کا بھی نیا ریکارڈ اپنے نام کیا، مجموعی طور پر 78 چوکوں اور چھکوں کی برسات ہوئی،

جس میں 33 چھکے اور 45 چوکے شامل ہیں۔میچ میں مجموعی طور پر 378 رنز بانڈریز کی مدد سے بنے ہیں، یہ کسی ایک میچ میں بانڈریز سے سب سے زیادہ بننے والے رنز ہیں، اس سے قبل کیرئبین پریمئیر لیگ میں جمیکا تھلاواز اور ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز نے بانڈریز سے 362 رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…