لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے انگلش کرکٹر سیم بلنگز کا کھیل کے علاوہ ایک پسندیدہ مشغلہ گنگنانا بھی ہے ۔سیم بلنگز ڈریسنگ روم میں ہوں یا سفر میں ،گانا ضرور سناتے ہیں اس دوران ٹیم کے دیگر ارکان بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔اب انگلش کھلاڑی سیم بلنگز کی اردو میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیم بلنگز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے ہمراہ بس میں سفر کرتے ہوئے پاکستانی گلوکار اصرار کا مشہور گانا ’’مست ہوا، برباد ہوا‘‘گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس دوران سیم بلنگز کا ساتھ افغان اسپنر راشد خان اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی دیا۔واضح رہے کہ دفاعی چمپئن لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ 8کے کوالیفائر میچ میں جگہ پکی کرلی۔لاہور قلندرز کوالیفائر میچ میں 15مارچ کو ہوم گرائونڈ پر ایکشن میں ہوگی۔
انگلش کرکٹر سیم بلنگز کی اردو میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، اہم معاہدے کا ڈرافٹ تیار
-
ایک لاکھ طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
-
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ ہے؟کیپٹن (ر)صفدر نے بتا دیا
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
-
پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں
-
’نشے میں دھت ڈائریکٹر رات گئے دروازے پر آتا رہا‘، سوارا بھاسکر کا اہم انکشاف
-
لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے واپس آذربائیجان جانے سے انکار کردیا



















































