بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خوشخبری سنا دی

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کیساتھ چند دنوں میں معاہدہ ہوجائیگا،پچھلی حکومت کی وجہ سے عالمی اداروں اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا فقدان پیدا ہوا،

ہم پچھلی حکومت کے عالمی اداروں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ جمعرات کوپبلک فنانشل منیجمنٹ کے ذریعے معاشی بحالی کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کی گئی معاشی بد انتظامی کے باعث 2013 سے 2018 تک حاصل کی گئی ترقی کو مکمل طور پر ریورس گیئر لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ 2016 اور 2017 کے دوران ملکی معیشت دنیا میں 24 ویں نمبر پر تھی، عالمی ایجنسی نے پیش گوئی کی تھی کہ 2030 تک پاکستان جی۔ 20 ممالک میں شامل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے تکلیف محسوس ہو رہی ہے کہ 2022 میں پاکستان دنیا کی معاشی فہرست میں 47 ویں نمبر پر آگیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس صورتحال پر ہمیں بطور قوم سوچنا اور غور فکر کرنا چاہیے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہم نویں جائزے کے عمل کے آ خری مراحل میں ہیں۔آئی ایم ایف سے وعدے پورے کریں گے،آئی ایم ایف سے چند دنوں میں معاہدہ ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…