اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کیوی کمنٹیٹر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سنچری پر سوال اٹھادیا

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ایک بار پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔بدھ کے روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنانے والے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم

کی اننگز پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا بابر ذاتی سنگ میل کے لیے سست ہو گئے تھے؟۔میچ کی کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے اپنے ذاتی سنگ میل کو ٹیم سے اوپر رکھنے پر بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں سینچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے بانڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی اننگز اعداد و شمار کے لحاظ ہے بہترین ہے لیکن انہیں ٹیم کیلئے کھیلنے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں سائمن ڈول بھی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر پہلے بھی تنقید کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم نے 65 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے تھے کیونکہ اسی میچ میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے نے 63 گیندوں پر 20 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 145 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…