جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر)فیض حمید آمنے سامنے آگئے

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے کہ جنرل فیض کے حوالے سے صحافی کامران خان نے کل ایک ٹویٹ کیااور انہوں نے کہا کہ جنرل فیض نے یہ بیان ان کوبھیجا ہے کہ2017-18 میں تو میں میجر جنرل تھا تو میجر جنرل اتنا طاقتور تھوڑی ہوتا ہے اور تمام معاملہ تو چیف دیکھا کرتے ہیں ،چیف کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوتا ہے ۔

منصور علی خان نے کہا کہ پھر ہم نے جنرل باجوہ کے ذرائع سے گفتگو کی کہ جناب جنرل فیض آپ کی طرف ہوا کا رخ لے کے جا رہے ہیں تو ان ذرائع نے جو ہمیں بتایا ہے اسی طرح میں آپ کے سامنے رکھ دیتاہوں ،وہ یہ کہہ رہے ہیں جنرل فیض اس وقت ڈی جی سی تھے ،ڈی جی سی ،ڈی جی آئی ایس آئی کے ماتحت کام کرتا ہے، تو ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم کے ماتحت کام کرتا ہے، وہ اس کو جواب دہ ہوتا ہے تو ڈی جی سی جس ڈی جی آئی ایس آئی کے ماتحت کام کر رہا تھا تووہ ڈی جی آئی ایس آئی اس وقت کون تھے ؟یہ چیک کیا جائے اور ان کی (ن) لیگ میں شریف خاندان کے ساتھ کس قسم کی رشتہ داری بنتی ہے یہ بھی دیکھا جائے، یہ بہت ہی ٹیکنیکل بات میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں ۔جنرل فیض اس ڈی جی آئی ایس آئی کے ماتحت کام کر رہے تھے جو اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی تھے، ان کا شریف خاندان کے ساتھ ایک بیچ میں کون سا پوائنٹ ہے جہاں آپس میں رشتہ داری نکلتی ہے ،تو یہ ہے وہ جواب جو آگے سے آیا ہے ، لیکن بہرحال جو کہانی بن رہی ہے اس کے اندر جنرل فیض کا یہ بیان آنا، لگ اس طرح رہا کہ اس معاملے میں بھی اب اپنی پوزیشن لی جا رہی ہے، اب دیکھیں اس معاملے میں آگے کیا ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…