اشنا شاہ کی سوشل میڈیا پر واپسی، شادی کے خمار سے نہ نکل سکیں

8  مارچ‬‮  2023

کراچی (این این آئی)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے اور تنقیدوں کا نشانہ بننے کے بعد سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے والی پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کی ایک ہفتے بعد سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی مگر شادی کے خمار سے اب تک نہ نکل سکیں۔اداکارہ اشنا شاہ نے

لیجنڈری اداکار قوی خان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی ٹوئٹ کیا۔ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’قوی انکل کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے ایک خواب تھا۔ وہ انڈسٹری کے ایک انتہائی قابل احترام اور پیارے رکن تھے، ان کی میراث زندہ رہے گی۔اس ٹوئٹ کے بعد اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام کا ایک بار پھر رخ کرتے ہوئے شادی کی تقریب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔اشنا شاہ نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے والے برطانوی بینڈ ’سہارا میوزک یوکے‘ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے شادی کے موقع کو یادگار بنا دیا۔ایک اور اسٹوری میں اداکارہ نے تنقید کا نشانہ بننے والے اپنے لال لہنگے کی مختلف تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اپنے لہنگے کی تعریف میں ’سہارا میوزک یوکے‘ کا مشہور گانا ’لال گھاگرا‘ پسِ منظر پر لگا دیا۔اگلی انسٹا اسٹوری میں انہوں نے اپنے شوہر اور گالفر حمزہ امین کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…