جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

اقبال میر شرما کاسیف علی خان سے صلح سے انکار‘اب مقدمہ چلے گا

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان پر 2012 میں ممبئی کے تاج ہوٹل میں مارپیٹ کے مقدمے کے مدعی اقبال میر شرما نے صلح سے انکار کردیا ہے۔سیف علی خان فلموں کے علاوہ عام زندگی میں بھی ایکشن میں نظر آتے رہتے ہیں جب کہ فلموں کی طرح ممبئی کے تاج ہوٹل کے ریسٹورنٹ میں مار پیٹ کرنا چھوٹے نواب کو مہنگا پڑگیا جس کے بعد 2012 میں مارپیٹ کے مقدمے میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے تاج ہوٹل کے ریسٹورنٹ میں مار پیٹ کے مقدمے میں فریقین کو کورٹ سے باہر صلح کرنے کی مہلت دی گئی تھی جب کہ مقدمے کے مدعی غیرملکی تاجر اقبال میر شرما نے اداکار کے ساتھ کسی قسم کی صلح صفائی سے انکار کرتے ہوئے ٹرائل کا مطالبہ کیا۔اب ان کے خلاف ٹرائل کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے گا اور جرم ثابت ہونے پر اداکار کو جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان اور ان کے 2 ساتھیوں بلال امروہی اور شکیل کو 22 فروی 2012 میں تاج ہوٹل میں تاجر اقبال میر شرما کی جانب سے درخواست کے بعد گرفتار کرلیا گیا تاہم انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…