راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے یاسر خان 5، وِل سمیڈ 0، سرفراز احمد 3، محمد نواز 52، افتخار احمد 2،نجیب اللہ زادران 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل 43 اور اوڈین سمتھ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر179 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائٹیڈ کو جیتنے کے لئے180 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3، فہیم اشرف نے 2 اوررومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔