جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ملک میں بہتر روزگار نہیں مل رہا تھا، شاہدہ رضا کی ممتا نے معذور بیٹے کے علاج کے لئے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کا فیصلہ کیا

datetime 2  مارچ‬‮  2023 |

روم(مانیٹرنگ، این این آئی) اٹلی کشتی حادثے میں پاکستان کی ویمن ہاکی اور فٹ بال کی پلیئر شاہدہ رضا بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں، خاندانی ذرائع کے مطابق شوہر سے علیحدگی اور سات ماہ کے بچے کے فوت ہو جانے کے بعد وہ بہت اداس رہتی تھی، اس کا ایک تین سالہ بیٹا معذور ہے جو شوہر کے پاس ہی رہتا ہے،پاکستان میں

اسے کوئی بہتر روزگار نہیں مل رہا تھا، شاہدہ رضا نے اپنے بیٹے کے اچھے علاج کی خاطر بیرون ملک جانے کا فیصلہ کیا، ممتا نے اپنے بیٹے کی محبت میں غیرقانونی طور پر اٹلی جانے کا فیصلہ کیا لیکن کیا پتہ تھا کہ وہ کبھی زندہ واپس نہیں لوٹے گی۔ اٹلی کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 62ہوگئی ہے،ترکیہ سے غیرقانونی طور پر اٹلی جانے والی کشتی میں 20 پاکستانی بھی سوار تھے جن میں سے 16کو بچا لیا گیا جبکہ 4 اب تک لاپتا ہیں،غیرملکی میڈیا کے اٹلی کے جنوبی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں بچوں سمیت 100 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 12 بچوں سمیت 62 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔کئی دن قبل ترکی سے روانہ ہونے والی کشتی میں 200 کے قریب افراد سوار تھے۔ اتوار کے روز یہ کشتی اس وقت تباہ ہو گئی جب اس نے اٹلی کے جنوبی علاقے کروٹون میں لنگر انداز ہونے کی کوشش کی۔کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ کشتی کئی دن قبل ترکی سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں افغانستان، پاکستان، صومالیہ اور ایران کے باشندے سوار تھے۔ڈوبنے والوں کی لاشیں کیلابریا کے علاقے میں ساحل سمندر کے کنارے واقع ایک ریزورٹ سے برآمد کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…