جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 300 روپے تک پہنچ گیا، معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے،مفتاح اسماعیل

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی سنجیدہ اکنامک پالیسی نظر نہیں آ رہی، معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے،پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 300 روپے تک پہنچ گیا، شرح سود بھی 3 فیصد اضافے کے بعد 20 فیصد پر پہنچ گیا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ آج پاکستانی معیشت کی

تاریخ کے حوالے سے ایک برا دن ہے کہ جب پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 300 روپے تک پہنچ گیا اور شرح سود بھی 3 فیصد اضافے کے بعد 20 فیصد پر پہنچ گیا۔انہوں نے کہاکہ توقع تھی کہ شاید شرح سود 2 فیصد بڑھ جائے لیکن 3 فیصد بڑھائی گئی ہے اس سے حکومت کو جو سود دینا ہوتا ہے وہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، حکومت کو سالانہ 900 ارب روپے کا فرق پڑ جاتا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو بھی فرق پڑتا ہے، یہ دونوں بہت ہی زیادہ منفی ڈویلپمنٹ ہیں لیکن اس سب کے باوجود ہم امید کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا تو ان شاء اللہ ہم کوشش کریں گے تو کہیں نا کہیں بہتری کی طرف جا سکتے ہیں۔ڈالر کی قدر بڑھنے کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ جب ڈالر 240 روپے پر تھا تو اسے مصنوعی طور پر روکنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی اور خاص کر ایسی صورت حال میں کہ جب آپ کے پاس رقم ہی نہ ہو، پھر آئی ایم ایف کی شرط پر آپ ڈالر کو آزاد چھوڑتے ہیں تو وہ 230 سے چھلانگ لگا کر 260 پر چلا جاتا ہے، پھر آپ پیٹرول سستا کرتے ہیں اور پھر اگلے دو روز میں ڈالر 30 روپے بڑھ جاتا ہے، یہ کوئی سنجیدہ اکنامک پالیسی نہیں بلکہ معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے روپے کو ایسے ہی مصنوعی طریقے سے روکنا ہے تو پھر 180 پر کیوں روک رہے ہیں پھر اسے 12 روپے پر روکیں، اگر آپ اپنی منشا سے ریٹ مقرر کر سکتے ہیں تو پھر 10 روپے کر دیجیے یا ایک ڈالر ایک روپے کے برابر کر دیں،

یہ سب پاگل پن والی باتیں ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ دوست ممالک عموماً ہماری بڑی مدد کرتے ہیں، چین نے اس صورت حال میں بھی ہمیں چند روز پہلے 70 ملین ڈالر دیے ہیں، پاکستان کی مدد کرنے پر حکومت اور عوام کو چین کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ سب سے پہلی چیز تو یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کریں، ہمیں اس مہنگائی میں مزدور کی اجرت بڑھانی پڑیگی،

جن کی تنخواہ ایک لاکھ ہے ان کی آمدن بھی بڑھانی پڑے گی، مہنگائی بھی بڑھے گی لیکن ہمیں یہ سب کرنا ہو گا۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران خان نے دو مرتبہ آئی ایم ایف سے معاہدے توڑے، عمران خان نے دو سال تک گیس کی قیمت نہیں بڑھائی حالانکہ دنیا بھر میں بڑھ رہی تھی، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ ہم برداشت کر سکتے، ہم نے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی جب ہمیں بڑھانی تھی عمران خان کے زمانے میں اور پھر ہماری حکومت میں بھی، ٹیکسٹائل اور دیگر انڈسٹریز کو سبسڈی دیدی، یہ سب وہ چیزیں ہیں جنہیں حکومت نے حل کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…