ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شاہین آفریدی نے میرا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کر دیا پشاور زلمی کے بلے باز محمد حارث کا اعتراف

datetime 1  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)لاہور قلندر کیخلاف میچ کے بعد انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی محمد حارث کےپاس سے گزرےاور کہا ہے کہ تم نے احسان اللہ کے بارے میں کیا الفاظ کہے تھے جس پر حارث ہنس پڑے اور بولے شاہین شاہ نے میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا میں اپنی الفاظ واپس لیتا ہوں ۔

خیال رہے کہ فاسٹ باؤلر محمد حارث نے کہاہے کہ احسان اللہ خوش قسمت تھا جو میرے بلے سے بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ میں سلطانز نے زلمی کو 56 رنز سے شکست دی تاہم پشاور زلمی کو مثالی آغاز فراہم کرنے والے محمد حارث نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہوہ فاسٹ بولر احسان اللہ کی زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرسکے۔میچ کے بعد کی گئی گفتگو کے دوران جب حارث سے احسان کے حوالے سے کی گئی پلاننگ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ جس طرح بلے پر میری گیند آرہی تھی، شکر ہے احسان اللہ بچ گیا۔حارث نے کہا کہ یہ احسان کی خوش قسمتی تھی، اسے میں بہت اچھی طرح سے سمجھتا ہوں، کے پی کے میں ہم ساتھ کھیلتے تھے، مجھے اس کا پتا ہے کہ وہ کب کون سی گیند کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اتنا تو مجھے پتا ہے، میں ویسے تو احسان اللہ کے لیے پلان کرکے آیا تھا لیکن بدقسمتی سے میں اس کی صرف دو گیندیں کھیل سکا۔اس کے علاوہ حارث نے زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کامران اکمل کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے میرا اسپنرز کے خلاف کھیل بہتر بنایا ہے۔ محمد حارث نے کہاہے کہ احسان اللہ خوش قسمت تھا جو میرے بلے سے بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ میں سلطانز نے زلمی کو 56 رنز سے شکست دی تاہم پشاور زلمی کو مثالی آغاز فراہم کرنے والے محمد حارث نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ فاسٹ بولر احسان اللہ کی زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…