منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

صدر نے خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کر لیا

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس میں وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل (آج) بدھ کی صبح 11بجے سنایا جائیگا ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ نوے روز میں الیکشن کرانا آئین کی روح ہے،

اولین ترجیح آئین کے مطابق چلنا ہے، آئین کو منسوخ نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن چٹھیوں کے پیچھے خاموش ہے جبکہ صدر مملکت کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ تاریخ دینے کے لیے صدر اور گورنر کو ایڈوائس کی ضرورت نہیں، صدر کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کی ایڈوائس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔صدرمملکت کے وکیل نے کہا کہ درخواستیں 90 روز میں انتخابات کے لیے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ صدر نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیسے تاریخ دے دی، جس پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صدر ہائی کورٹ میں فریق نہیں تھے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں سیکشن 57 کا حوالہ نہیں تھا، صدر کو قانونی مشورہ دیا گیا کہ اپنا آئینی اختیار استعمال کریں، گورنر کے پی کے تاریخ دینے کا اختیار استعمال نہیں کر رہے تھے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صدر تسلیم کرتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لیے انہیں تاریخ نہیں دینی چاہیے تھی، صدر کو خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا، صدر مملکت اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کا موقف معاملے کو پیچیدہ بناتا ہے، پنجاب میں صدر کو اختیار تھا لیکن خیبرپختونخوا میں نہیں تھا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ صدر کو رائے آپ نے کس بنیاد پر دی یہ بتایں۔صدرمملکت کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صدر مملکت نے فیصلہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیں۔

انہوںنے کہاکہ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر نے اسمبلی تحلیل کی اور انتخابات کی تاریخ دینا بھی گورنر ہی کا اختیار ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اب تک صدر مملکت نے خیبرپختونخوا کی حد تک ایڈوائس واپس کیوں نہیں لی، جس پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صدر مملکت جلد ایڈوائس واپس لیں گے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صدر نے الیکشن کمیشن کو مشاورت کے بلوایا تھا

لیکن الیکشن کمیشن نے مشاورت سے انکار کر دیا اور صدر مملکت نے آئین اور قانون کے مطابق تاریح دی کیونکہ 90 روز میں ہر صورت انتحابات ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت ازخود نوٹس لینے اور درخواستیں سننے کے لیے بااختیار ہے، صدر کو آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی دھمکیاں مل رہی ہیں،

کابینہ نے صدر کو کہا ہے کہ آپ کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ جہاں آرٹیکل 6 لگتا ہے وہاں لگاتے نہیں ہیں۔صدرمملکت کے وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے لیا گیا از خود نوٹس کیس کی سماعت مکمل کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس کا فیصلہ (آج)بدھ کی صبح 11 بجے سنایا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…