منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

موٹروے پر خوفناک حادثہ 13 افراد جاں بحق، 20سے زائد زخمی

datetime 25  فروری‬‮  2023 |

رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان میں رکن پور کے قریب موٹروے ایم-5 پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔مقامی افراد، ریسکیو اور پولیس حکام سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایک سوزوکی پک اپ وین مسافروں کو لے کر کراچی جارہی تھی

کہ محمد پور کے علاقے تھل حسن کے قریب اس کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ الٹ گئی۔حادثہ دیکھ کر ملتان سے آنے والی بس رک گئی اور اس کے مسافر حادثے کا شکار سوزوکی پک اپ کے حادثے میں زخمی ہوجانے والے افراد کی مدد کو اترے۔ابھی امدادی کارروائی جاری ہی تھی کہ اتنے میں محکمہ کسٹم کی سرکاری لیکسز گاڑی ان مسافروں پر چڑھ دوڑی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) رضوان عمر گوندل نے بتایا کہ زخمیوں میں 14 افراد کی حالت تشویشناک ہے ،جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو ان کے آبائی علاقے بھیج دیں ۔ڈی پی او کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی سرکاری گاڑی میں سوار فیملی خطرے سے باہر ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے شیخ زید ہسپتال کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت اور اور انتظامات کی نگرانی کی اور زخمیوں کو ہر طرح کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کے ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اتنا اچانک تھا کہ موٹروے پولیس فوری طور پر سڑک پر حفاظتی کونز نہیں لگاسکی جس کے باعث گاڑی کے ڈرائیور کو اندازہ نہیں ہوا کہ کس لین میں حادثہ ہوا ہے۔چند روز قبل لاہور اسلام آباد موٹر وے پر کلر کہار کے قریب بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…