اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور سے عمران خان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔س کے علاوہ این اے 108، این اے 118 ننکانہ اور این اے 239 کراچی سے عمران خان کی نشست خالی قرار دی گئی۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔