ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیا کا پہلا مقروض ترین ملک ہے‘شیخ رشید

datetime 22  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، استعفیٰ دینے کی دیر تھی کہ نیب کے طلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا ہے۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ

صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ دے کر حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں، لطیف کھوسہ اور سلمان راجہ بھی کہتے ہیں کہ صدر کا فیصلہ آئینی ہے، امید ہے کہ عدلیہ صدر کے فیصلے کو آئینی اور قانونی قرار دے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیا کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، 75 سالوں میں تمام وزرائے خارجہ نے جتنے دورے کیے بلاول نے اکیلے کیے ہیں، بلاول بھٹو زرداری موج میلے منا رہے ہیں، وزیر پٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کے لیے دھکے کھارہے ہیں، آٹا، گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا، پرچہ بھی مجھ پر ہی دے دیا ،اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی، عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اس کے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب کر کے پوسٹمارٹم کروں گا۔آج (جمعرات ) مری میں تاریخ پر بھی پیش ہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…