جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل میں مسلسل تیسرے میچ میں شکست کے بعد عماد وسیم کا بیان سامنے آگیا

datetime 19  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست پر کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہم نے غلطیاں کیں جس کی وجہ سے ہمیں مسلسل تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی تھی، کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تسلیم کیا کہ ہم نے غلطیاں کیں جس کی وجہ سے ہمیں مسلسل تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، چاہے ہم ہاریں یا جیتیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہو جاتے ہم ہار نہیں مانیں گے۔عماد وسیم نے کہا کہ ابتداء میں ہم نے اچھی بولنگ کی مگر آخر میں اچھی بولنگ نہیں ہوئی، جو ہدف تھا اس کا تعاقب ہونا چاہیے تھا، ہماری ٹیم فنش نہیں کر پارہی، فنشنگ کا مسئلہ ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ مارٹن گپٹل کی اننگز بہت شاندار تھی، ٹی ٹوئنٹی میں اہم ہے کہ اچھے اسٹارٹ کے بعد اچھا فنش کریں۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری توجہ اپنے آنے والے میچ پر ہے، تاکہ کامیاب ہوسکیں، اچھی ٹیمیں مشکل وقت میں کم بیک کرتی ہیں، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔عماد وسیم نے محمد عامر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر کا ایگریشن ہوتا ہے، اگر غلط کیا ہوتا تو ریفری عامر پر جرمانہ کرتے، عامر کے ساتھ کوئی فاسٹ بولر ایسا نہیں جو وکٹ لے کر دے، پلیئرز کو مضبوط ارادوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب تک میچ آفیشلز کو عامر پر کوئی اعتراض نہیں ہے، مجھے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔عماد سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی ٹیم زلمی کے خلاف بہت زیادہ ہنگامہ خیز مقابلے سے پریشان ہوگئی؟ تاہم کراچی کنگز کے کپتان نے زلمی کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا۔عماد وسیم نے کہا کہ میڈیا پر جو کچھ بھی آتا ہے وہ مکمل سچ نہیں ہوتا، میں بابر کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ہماری ٹیم جس طرح سے کھیل رہی ہے، ہمیں نتائج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…