پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب کے سیوریج نظام کو امریکی طرز کے ماڈل پر جدید کرنے کا فیصلہ

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے صوبے کے سیوریج کے نظام کو جدید بنانے کیلئے امریکی طرز کے ماڈل کو تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا،صوبے کے تمام بڑے شہروں کے سیوریج کے نظام کو جدید بنانے کیلئے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔اس حوالے سے واسا کے وفد نے امریکہ کا دورہ کیا،

دورے کے دوران امریکہ میں قائم سیوریج کے جدید نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کے سیوریج لائن دورے میں امریکی ماہرین نے پاکستانی وفد کو بریفنگ دی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ نظام کی تعمیر پر تجاویز دیں۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں یہ جدید مائیکرو ٹنلز لاہور میں تعمیر کئے جائیں گے، منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا اور اس پر پر مجموعی طور پر 180 ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی جسے ایشین انفراسٹر اکچر بینک فنڈ کر رہا ہے۔منصوبے کی تکنیکی باریکیوں سے نمٹنے کیلئے واسا نے امریکہ میں مقیم معروف انجینئر رضوان صدیقی کی خدمات حاصل کی ہیں۔لاہور میں سیوریج کا یہ جدید نظام بیس کلومیٹر ٹرنک سویر پر مشتمل ہوگا، جس کو تیس فٹ زمین کی گہرائی میں جاکر نصب کیا جائے گا۔اس منصوبے کے مکمل ہونے سے سیلاب کا پانی سیوریج کے پانی میں شامل نہیں ہوسکے گا، صاف پانی کا معیار مزید بہتر ہوگا، جبکہ شہر کے ماحول کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…