ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر قانون اور خانگی امور کے مشیر ڈاکٹر نائف الظفیری نے الاخباریہ چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی خاتون سے غیر ملکی کی شادی کے حوالے سے اہم شرط یہ ہے کہ خاتون کی عمر پچیس سال سے کم نہ ہو، اس کے علاوہ خاتون اور مرد کی عمروں میں پندرہ سال سے زیادہ فرق نہیں ہونا چاہیے اور شادی کا خواہش مند شخص مملکت میں مقیم ہونا چاہیے، اس شخص کا ذریعہ معاش اچھا ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنی اہلیہ کی اچھے طریقے سے کفالت کر سکے۔