پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پرتھوی شاہ نے مجھے مارا پھر معافی مانگ کرکیا کہا ؟ بھارتی اداکارہ سپنا گل نے بڑا انکشاف کردیا

datetime 18  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھوجپوری اداکارہ سپنا گل نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ نے انہیں سینے اور بازو پر مارا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے کرکٹر پرتھوی شاہ پر حملے اور لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار اداکارہ سپنا گل نے عدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروا دیا۔

بھوجپوری اداکارہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پرتھوی شاہ نے انہیں مارا جبکہ معافی مانگتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس میں شکایت مت کرنا اور پھر معافی مانگ کر وہاں سے چلے گئے۔سپنا گل نے عدالت کو بتایا کہ مجھے پرتھوی شاہ نے بازو اور سینے پر مارا تھا ہم پولیس کی مدد کیلئے وہاں موجود رہے پرتھوی اپنے سات آٹھ دوستوں کے ساتھ تھے جبکہ ہم صرف دو تھے۔پرتھوی کے ساتھ سیلفی بنوا نے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ وہ پرتھوی شاہ کو نہیں جانتی نہ انہوں نے کبھی انہیں دیکھا تھا اور انہوں نے سیلفی لینے کا نہیں کہا تھا۔ اداکارہ نے پرتھری شاہ پر شراب نوشی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ شراب کے نشے میں دھت تھے، پولیس سٹیشن کے سامنے کھڑے ہونے کے باوجود بھی وہاں ایف آئی آرنہیں کٹوائی کیونکہ وہ نشے میں تھے، اس وجہ سے انہیں یہ خیال نشہ اترنے کے بعد آیا۔سپنا گل نے معاملے کو ختم کرنے کیلئے 50ہزار روپے مانگنے کے الزام کو بھی مسترد کر دیا ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ وہ پرتھوی شاہ سے پہلے ہی ہوٹل کے وی آئی پی لانج میں دوست کے ہمراہ پارٹی کر رہی تھیں جس کے بعد یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ عدالت نے سپنا گل کو 20فروری تک پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…