پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

شام، حلب میں واقع تاریخی قلعہ زلزلے سے کھنڈر میں تبدیل، تباہی کے لرزہ خیز مناظر

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی )ترکیہ اور شام میں چند روز قبل آنے والے قیامت خیز زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے مناظر میں شام کے شہر حلب میں واقع تاریخی قلعے کی بربادی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں نوادرات اور عجائب گھروں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے

شام اور ترکیہ دونوں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں حلب کے قلعے کو پہنچنے والے نقصان کی تصاویرشائع کیں۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نوادرات اور عجائب گھر نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جدید ٹاور کے داخلی دروازے کو جو کہ قلعے کا مرکزی دروازہ ہے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ محراب کی چھت پوری زمین بوس ہوچکی ہے۔ داخلی دروازے کی بھاری پھتروں سے تعمیر کی گئی دیواریں گرچکی ہیں۔ قعلے کے ٹاور کے دروازے گرچکے ہیں اور داخلی پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔تباہی کے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قلعے کی شمالی، مشرقی، جنوبی اور مغربی دفاعی دیواروں کے کچھ حصے گر گئے۔ اس کے علاوہ قلعے میں واقع ایوبی مسجد کے مینار کے اگلے حصے میں لمبی دراڑیں پڑ گئیں ہیں۔پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوبی مسجد کے صحن کے اگلے حصے کے اوپری کارنیس کے ساتھ اندر سے کئی حصے اور مشرق سے مملوک ٹاور کے داخلی دروازے ٹوٹ چکے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب قلعے میں عثمانی بیرکوں کی جنوبی دیوار کے کچھ حصے گرنے کے ساتھ بیرکوں کی چھت کے کچھ حصیگرے ہوئے ہیں۔جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے دونوں ممالک میں کئی تاریخی قلعوں اور آثار قدیمہ کی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ زلزلے سے تاریخی گازی عنتاب سیٹاڈل کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے کچھ حصے تباہ ہو گئے ہیں۔شام میں نوادرات اور عجائب گھروں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں حما میں قدیم عمارتوں کو شدید نقصان پہنچنے کااعتراف کیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ حلب کے پرانے شہر میں بہت سی نجی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ شہر کی تاریخی مساجد کے متعدد مینار گر گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…