جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

احسان اللہ کا پی ایس ایل کے اگلے میچز میں مزید تیز بولنگ کرنے کا عزم

datetime 17  فروری‬‮  2023 |

کراچی ( این این آئی) ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے پی ایس ایل کے اگلے میچز میں مزید تیز بولنگ کرنے کا عزم کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پرفارمنس کوچز کی رہنمائی کی وجہ سے ہے، وکٹ ڈیڈ تھی لیکن تیز بولنگ کرنے والوں کے لیے اس میں مدد تھی،

میں نے اپنی پرفارمنس کو اپنے والد اور والدہ کے نام کیا ہے، پی ایس ایل 8میں میرا جو ٹارگٹ تھا وہ پورا ہو گیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پسندیدہ وکٹ جیسن رائے کی تھی، وہ دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں،میرے رول ماڈل وقار یونس ہیں، انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میرے ساتھ کام بھی کیا ہے۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ میں بچپن سے وقار یونس کو دیکھ رہا ہوں اور پھر ان سے سیکھا بھی ہے، میں یوٹیوب پر وقار یونس کی بولنگ دیکھ دیکھ کر سیکھتا رہا ہوں۔احسان اللہ نے کہا کہ میرا تعلق سوات سے ہے اور میں نے ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلنا شروع کی، ماموں کے کہنے پر مردان اکیڈمی میں چلا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولرز کی تلاش کے لیے ہونے والے ٹرائلز میں 145 کی اسپیڈ سے بولنگ کی، انڈر 19 میں آیا اور پھر میں ایک سال غائب ہوگیا میرا کہیں نام نہ آیا۔احسان اللہ نے کہا کہ لاہور کی پاک لائن اکیڈمی نے مجھے اسپائکس کے ساتھ بولنگ کرنے کا موقع دیا جس سے مجھے فائدہ ہوا، میرے کوچ عبد الرحمان اور میڈیکل اور ٹریننگ اسٹاف نے بہت مدد کی۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ میری آج جو اسپیڈ ہے وہ سب ان لوگوں کی وجہ سے ہی ہے، آنے والے میچز میں مزید تیز بولنگ کروں گا۔یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کے تیسرے میچ میں احسان اللہ نے 4اوورز میں صرف 12رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا، وہ حالیہ ایونٹ کے صرف 2میچز میں 7وکٹ لے کر سرفہرست ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…