نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہارڈک پانڈیا نے اپنی بیوی بھارتی اداکارہ نتاشا سے دوبارہ شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آل رائونڈر اور نتاشہ کی شادی 31 مئی 2020 کو ممبئی کی ایک عدالت میں ہو ئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورنا وبا کے باعث کورٹ میرج ہونے کی وجہ سے ہاردک اور نتاشا نے شادی کی کوئی شاندار تقریب منعقد نہیں کی تھی لیکن اب دونوں نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر دھوم دھام سے دوبارہ شادی کی ہے ۔