جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اگر عوام کو پی ایس ایل ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے ، علی ظفر

datetime 17  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ریلیز کیے گئے آفیشل ترانے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔علی ظفر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والے موسیقی کے مداحوں کو

تمام فنکاروں کے کام کی حوصلہ افزائی کرنے کا پیغام دیا ہے۔گلوکار کی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اس بات پر زور دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ایونٹ کا آفیشل ترانہ ابھی ریلیز ہوا ہے ابھی اسے تھوڑا وقت دیں انشااللہ آپ سب کو پسند آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں عاصم اظہر، شئے گِل اور فارس شفیع، ان تینوں کا ہی مداح ہوں یہ جو بھی کام کرتے ہیں اچھا ہی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں تو آپ لوگوں کو انٹرٹین کرنے کیلئے تاروں پر لٹک کر اپنی جان کی بازی بھی لگادوں، ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک برانڈ ہے اب ہوتا یہ ہے کہ برانڈ کی جو نئی انتظامیہ آتی ہے اس میں مارکیٹنگ کے جو لوگ موجود ہوتے ہیں انہیں اپنی سمجھ کے حساب سے جو چیز اچھی لگتی ہے وہ اس طرح کام کرتے ہیں اور میں اس بات کا احترام کرتا ہوں۔علی ظفر نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ لیکن اگر آفیشل ترانہ عوام کو اچھا نہ لگے تو ان کے لیے بھائی ہمیشہ حاضر ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…