لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر اگلی تین راتوں کیلئے پی ٹی آئی ورکرز کو الرٹ کردیا گیا۔ لاہور کے قریبی اضلاع کے کارکنوں کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ورکرز مختلف شفٹوں میں عمران خان کی حفاظت کیلئے موجود رہیں گے۔