اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترک شیف کا روزانہ ہزاروں متاثرہ افراد کو کھانا کھلانے کا وعدہ

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ ترک شیف نصرت گوکسی عرف سالٹ بے نے ہر روز زلزلے سے متاثرہ 5ہزار افراد کو کھانا کھلانے کا وعدہ کرکے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ اور شام میں 6فروری کو آنے والے7اعشاریہ 8شدت کے تباہ کن زلزلے سے بہت بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے،

جس کے بعد کئی ترقی یافتہ ممالک اور عالمی تنظیموں نے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے اپنے رضاکاران کی ٹیمیں اور امدادی سامان ترکیہ اور شام میں بھیج رہے ہیں۔اس دوران ترکی کے علاقے پاسالی سے تعلق رکھنے والے نامور شیف سالٹ بے بھی اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔سالٹ بے نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک موبائل کچن کا انتظام کیا ہے اور ہر روز کم از کم 5 ہزار زلزلہ زدگان کو کھانا فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے اپنی اس فوڈ ڈرائیو کو دنیا کی سب سے اہم اور بامعنی خدمت قرار دیا ہے۔اس حوالے سے سالٹ بے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دو نئی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ان میں سے ایک ویڈیو میں موبائل کچن جس پر شیف کا نام لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے اسے گودام سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں باورچیوں کو موبائل کچن میں بڑے بڑے برتنوں کھانا تیار کرتے اور متاثرین سخت سردی میں قطار میں لگ کر اپنے پیاروں کے لیے کھانا لے کر جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ترک شیف کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا سا ردِ عمل دیکھنے میں آرہا ہے کچھ صارفین شیف کے اس اقدام کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی سٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترک شیف یہ نیکی خاموشی سے بنا کوئی ویڈیو شیئر کیے بھی کرسکتے تھے۔ناقدین کا خیال ہے کہ اس طرح سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرنے سیمتاثرین کی عزتِ نفس مجروح ہوتی ہے جوکہ قدرتی آفت کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے دوچار دوسروں کے ہاتھوں سے ملنے والی امداد وصول کرنے کے لیے مجبور ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…