برسلز( این این آئی) بیلجیئم کے گول کیپر آر نے ایسپیل 25 سال کی عمر میں چل بسے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آرنے ایسپیل ایک میچ کے دوران پنالٹی کِک بچانے کے چند لمحوں بعد گر گئے تھے اور یہ چوٹ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسپل نے پنالٹی کک بچائی جس کے فورا بعد وہ میدان میں گر گئے، انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔بیلجیئم کلب نے ایسپل کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئیان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کی ہے۔