ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد ایف 9 پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور دونوں نے اقبال جرم بھی کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ خاتون سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور دونوں ملزمان کا تعلق صوابی سے ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے بھی ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔خیال رہے کہ 2 فروری کو اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔لڑکی ہواخوری کیلئے دوست کے ساتھ پارک آئی تھی، مسلح افراد نے چہل قدمی کرتے وقت روکا، لڑکی کو الگ لے گئے، جان سے مارنے کی دھمکی دی، شور کرنے پر تھپڑ مارے، درختوں کے جھنڈ میں لے جا کر تشدد کیا، کپڑے پھاڑ ڈالے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کو بیان میں لڑکی نے بتایا تھاکہ دو حملہ آوروں نے زیادتی کی، زیادتی کے بعد کپڑے دور پھینک دیے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے، حملہ آوروں کو دہائیاں دیں پر وہ باز نہ آئے، ملزمان نے زیادتی کے بعد کہا کہ شام کے وقت پارک نہ آیا کرو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…