ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

باغیوں کی سرکوبی کے لیے ترک فوج کی عراق میں پیش قدمی

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

انقرہ(نیوزڈیسک)ترک فوج کے خصوصی دستے ملک میں دہشت گرد کارروائیوں کے بعد کرد باغیوں کی سرکوبی کے لیے شمالی عراق میں داخل ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد ترک فوج کے خصوصی دستے کرد باغیوں کے خلاف کارروائیوں کےلیے شمالی عراق میں داخل ہوگئے ہیں جب کہ ترک فضائیہ نے بھی شمالی عراق میں ترکی کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں کرد علیحدگی پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب ترکی کے مشرقی علاقے میں ہونے والے ایک بم حملے میں ترک پولیس کے 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا اور اس واقعے میں کرد علیحدگی پسند تنظیم کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے )ملوث ہے۔اس سے قبل اتوار کو ہونے والے ایک حملے میں 16 ترک فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جو حالیہ کشیدگی کے دوران ترک فوج کو کسی ایک دن میں پہنچنے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ حالیہ دھماکوں کے بعد سرحدی علاقوں میں خصوصی طور پر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ باغیوں کے خلاف آپریشن میں بھی تیزی آگئی ہے۔
واضح رہے کہ کرد باغیوں اور حکومت کے درمیان جولائی میں 2 برس سے جاری جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پی کے کے شام و عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والے کرد جنگجوؤں کا اہم حصہ ہے تاہم ترکی کے کرد اکثریتی علاقوں کی آزادی اور الگ ریاست کے قیام کے لیے 1984ء سے جاری مسلح جدوجہد کی وجہ سے ترکی نے پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور اس کے خلاف لڑائی میں اب تک 40 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…