جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹیٹ آئل کی واجب الوصول رقم 717 ارب روپے تک جا پہنچی

datetime 12  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل کی واجب الوصول رقم خطرناک حد تک بڑھ کر 717 ارب روپے تک پہنچ گئی ، جس سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ کمپنی کی جانب سے ترسیلی نظام رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ ملک میں تیل کا حالیہ بحران اس وقت مزید شدت اختیار کرگیا جب گزشتہ دنوں پی ایس او کو

تیل کی درآمد کے لیے صرف دو ایل سیز کھولنے کی اجازت مل سکی جبکہ اس سے قبل پی ایس او ہر ماہ تین سے چار بار تیل کی درآمد کے لیے ایل سیز کھولتا تھا۔ تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب نئی ایل سیز کھولنے پر پابندی کے بعد تیل کی درآمد کے لیے بھی مزید ایل سیز نہیں کھولی جارہی اور آئل ایڈوائزری کونسل پہلے ہی اس معاملے کو پیٹرولیم ڈویڑن میں پیش کرچکی ہے۔تیل کے جاری بحران کے باعث پی ایس او کو اس ماہ محدود تعداد میں ایل سیز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ادارے کی اپنی مالی حالات دگرگوں ہے جس کے باعث ملک بھر میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہوچلا ہے۔ پی ایس او ملک بھر میں تیل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایل این جی بھی سپلائی کرتا ہے اور ایل این جی کی مد میں گردشی قرضوں کا حجم بھی بڑھ کر 449 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…