پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ضمنی انتخابی معرکہ ،راولپنڈی سے چوہدری نثار، شیخ رشید سمیت درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابی معرکے میں راولپنڈی سے چوہدری نثارعلی خان، شیخ رشید سمیت درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، (ن )لیگ کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے صاحبزدے حماس عباسی بھی میدان میں اتریں گے،

سینیٹر چوہدری تنویر خان کے بیٹے بیرسٹر چوہدری دانیال نے این اے 60 اور 62 دونوں حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کردائیے، سابق مشیر وزیر اعلی راحت مسعود قدوسی نے بھی این اے 62 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدر نثار علی خان آزاد امیدوار کی حیثیت سے حلقہ این اے 59 سے غلام سرور خان کے مدمقابل امیدوار ہوں گے، چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی ان کے بیٹے تیمور علی خان نے جمع کرائے، شیخ رشید کے این اے 62 اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے حلقہ این اے 60 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سابق ایم این اے حنیف عباسی کے بیٹے نے بھی حلقہ این اے 60 سے کاغذات جمع کرائے، بیرسٹری دانیال چوہدری نے این اے 60 اور 62 دونوں سے کاغذات جمع کرائے، مسلم لیگ نے کے سابق امیدوار برائے این اے 60 سجاد خان نے بھی شہر کے دونوں قومی اسمبلی حلقوں سے کاغذات جمع کرائے، این اے 62 کے لیے سابق مشیر وزیر اعلی راحت مسعود قدوسی، اور جاوید مغل نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے، تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی کاغذات جمع کرائے گے، حلقہ این اے 59 سے غلام سرور خان، انجینئر قمر السلام، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…