اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز سے قومی صحت کارڈ کا ڈیٹا غائب ہوگیا ،پمز انتظامیہ نے ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کر دی۔ میڈیا رپور ٹ کے م مطابق اسلام اباد پمز ہسپتال سے صحت کارڈ کا ڈیٹا چوری ہوگیا ،رات گئے پمز ہسپتال میں
چور صحت کارڈ سے متعلق سارا ڈیٹا لے گئے ، چوری شدہ ڈیٹا میں صحت کارڈ کے اربون مالیت کا ریکارڈ موجود تھا اس سلسلے میں رپورٹ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پمز ہسپتال سے متعلقہ صحت کارڈ کا ڈیٹا ایک سے زائد جگہ پوری طرح محفوظ ہے،ہسپتال میں بلا تعطل صحت کارڈ کے تحت مریضوں کا مفت علاج جاری ہے۔وزارت صحت کے مطابق پچھلے سال 11 ہزار مریضوں کا علاج صحت سہولت کارڈ کے زریعے کیا گیا ،، وفاقی وزارت صحت کے مطابق صحت سہولت کارڈ می مد میں ہسپتال کو پچھلے سال 56 کروڑروپے موصول ہوئے ۔وفاقی وزارت صحت کے مطابق پمز ہسپتال کا سالانہ بجٹ 6 ارب روپے ہے،ادویات اور طبی الات کی مد میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا اندیشہ ہے