جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پی ڈی ایم کا غلط فیصلہ تھا، سردار مہتاب احمد خان کی لیگی قیادت پر تنقید

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں،مسلم لیگ ن کا کے پی، سندھ بلوچستان سے خاتمہ ہو چکا ہے،

صوبائی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے، اسے فوراً تبدیل کیا جائے، مریم نواز شریف کی بیٹی ہے، آمد پر احتجاج نہیں کرینگے ۔تقریب سے خطاب میں سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر غلط فیصلہ کیا گیا، سارا گند اپنے ذمے لے لیا گیا۔سابق گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں ن لیگ کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، صوبائی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے، اسے فوراً تبدیل کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے وزیر مال بنا رہے ہیں، اپنے دفتروں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ ہماری پارٹی اگر ہماری قدر نہیں کرتی تو ہمیں بھی کسی سے کوئی تمغہ نہیں لینا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے اس پر ہمیشہ مخصوص ٹولا قابض رہا جس نے محمد خان جونیجو مرحوم جیسے شریف ایماندار کو بھی نہ معاف کیا ۔سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو انکی مرضی کے مطابق ملک چلانے دیا جائے۔انہوںنے واضح کیا کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا اپنی نوجوانی اس ملک کو دی ،مسلم لیگ کو جان بوجھ کر تباہ کردیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان معاشی تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف پر موجودہ حالات کی تباہی کا الزام لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سو روپے کلو آٹا پہنچ گیا، ہمارا وزیر منہ کالا کر کے آئی ایم کے ساتھ بیٹھا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ ملک کی نمائندگی نہیں کر رہی۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کے پی کی قیادت نے پیسے کمانا شروع کر دئیے ہیں،مسلم لیگ ن کا کے پی، سندھ بلوچستان سے خاتمہ ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات اس ملک کے مسائل کا حل نہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ نواز میں سب سے زیادہ متکبر لوگ دیکھیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیک کے پی کی قیادت نہ بدلی تو ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز کے ایبٹ آباد دورہ کے خلاف کوئی احتجاج نہیں کرنا۔ سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ کوئی ہماری عزت کرے یا نہ کرے ،ہماری روایات ہیں کوئی مہمان آئے اسکی عزت میں کمی نہیں کرنی ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز شریف کی بیٹی ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ ایبٹ آباد کو عزت دی ،اس وقت مسلم خیبر پختون خواہ کو ایک نااہل ٹولے کے سپرد کیا گیا جس نے جماعت کو تباہ کر دیا ، پارٹی کی صوبائی قیادت کو ختم کرکے حقیقی کارکنوں کو عزت دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…