پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں کئی سال کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں،پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے

خصوصی ڈویژن بینچ میں جسٹس مرزا وقاص اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں جو 8 اپیلوں پر کل سماعت کریں گے۔حکومت نے بے نظیر قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، جب کہ سزا کیخلاف پولیس افسران سعود عزیز،خرم شہزاد کی اپیل پر بھی سماعت ہوگی، دونوں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد ضمانت پر ہیں۔ دونوں کو 17، 17 سال قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی،ملزمان کی سزائیں بڑھانے کیلئے آصف زرداری کی اپیل بھی سنی جائے گی۔عدالت کی جانب سے آصف زرداری، بری ہونے والے ملزمان، مرحوم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور سزا یافتہ پولیس افسران کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، پرویز مشرف اس کیس میں اشتہاری ہیں تاہم ان کی وفات کے بعد ان کے خلاف اپیل خارج ہونے کا امکان ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…