پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے،جاوید اقبال نے ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالا ہم انکے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے،سیاسی آدمی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے،غلط مقدمات کی کبھی حمایت نہیں کی۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل نیب اسلام آباد میں تھے آج کراچی نیب میں ہیں، ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے،ملکی مسائل کا بڑا حصہ نیب کا ہے، فواد حسن فواد پر غلط الزامات لگائے گئے،16ماہ جیل میں رکھا گیا،ریٹائرمنٹ سے قبل ضمانت نہیں ہونے دی گئی،عمران خان احتساب کا دعویٰ کرتے تھے،اب عمران خان کہتے ہیں احتساب کوئی اور کررہا تھا، نئی نیب چیئرمین سے کہا کہ ہمیں چھوڑیں عام لوگوں کا خیال کریں،لوگ پانچ پانچ سال سے جیلوں میں ہیں، سیاسی آدمی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیئے۔ غلط مقدمات کی کبھی حمایت نہیں کی، سیاسی فرد کے خلاف شواہد جمع کریں اور سزا دلوائیں۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ جاوید اقبال نے ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالا ہم انکے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی ختم ہونے پر نوے روز میں انتخابات کروانا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں تھی،جو ملک کے حالات ہیں کون وزیر اعظم بننا چاہے گا۔انہوں نے کہاکہ احتساب کے ادارے ناکام ہیں،احتساب کے ادارے سیاست چلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے جعلی ووٹ لینے والا ڈپٹی اسپیکر بنا رہا، بلوچستان کے نمائندے حقیقی نمائندے نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ زندگی میں اسٹبلشمنٹ اور ٹیکنوکریٹ کے ساتھ نہیں رہا،پارٹی کو پینتیس سال دیئے، پارٹی کے لئے کام کرونگا،یہاں سے گھر جانگا کہیں اور جانے کا ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مسائل کا حل مشاورت سے نکلتا ہے، معیشت کے مسائل اس حکومت کے پیدا کردہ نہیں ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…