پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے مزید 7 اراکین قومی اسمبلی کو معاونین خصوصی مقرر کر دیا

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے 7 اراکین قومی اسمبلی کو معاونین خصوصی مقرر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق وزیر اعظم نے سات اراکین قومی اسمبلی کو معاون خصوصی مقرر کردیا جہاں ان ساتوں اراکین کی تقرری اعزازی تصور کی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے اراکین قومی اسمبلی محمد اجمل خان، شائستہ پرویز ملک، محمد حامد حمید، قیصر احمد شیخ، ملک سہیل خان،چوہدری عابد رضا اور محمد معین وٹو کو اپنا معاونین خصوصی مقرر کردیا ہے۔ابھی تک حکومت کی جانب سے ان ساتوں افراد کو کسی بھی قسم کی ذمے داری سونپنے کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ انہیں معاون خصوصی کے قلمدان تفویض کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ان سات افراد کی کابینہ میں شمولیت سے دو دن قبل ہی وزیر اعظم نے معروف کاروباری شخصیت جواد سہراب ملک کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی لیکن جواد سہراب نے کسی بھی قسم کی سرکاری مراعات اور سہولیات لینے سے انکار کردیا تھا۔ان سات افراد کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعداد بڑھ کر 85 ہو گئی ہے جس میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت، وزیر اعظم کے چار مشیر اور 40 معاون خصوصی شامل ہیں۔کابینہ کے وزرا کی طویل فہرست کے باوجود قومی اسمبلی میں 38 سیکریٹریز بھی ہیں جو ایوان زیریں میں وزرا کی غیرحاضری میں وقفہ سوالات کے دوران سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…