لاہور( این این آئی)اتحادی حکومت کے 300 روز مکمل ہو گئے جس میں مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق تین سو دنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1567 روپے تک مہنگا ہوا، انڈے فی درجن اوسط 169 روپے 56 پیسے ،
بیف فی کلو اوسط 76 روپے 28 پیسے اور مٹن 181 روپے 89 پیسے مہنگا ہوا۔دستاویز کے مطابق اتحادی حکومت میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 920 روپے 38 پیسے ، پیاز اوسطاً184 روپے 51 پیسے ، لہسن کی قیمت میں اوسطاً123 روپے 90 پیسے ،دال چنا 88 روپے 85 پیسے، دال مسور کی فی کلو قیمت 58 روپے 35 پیسے، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 107 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا۔فی کلو گھی 44 روپے 64 پیسے ، چائے 190 گرام کی قیمت میں 154 روپے 73 پیسے ، تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 33 روپے 37 پیسے ، دہی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوا۔زندہ مرغی کی قیمت میں اوسطاً121 روپے 17 پیسے ا، چینی فی کلو 6 روپے 71 پیسے، گڑ 7 روپے 15 پیسے ، آلو کی فی کلو قیمت اوسطاً3 روپے 66 پیسے بڑھی۔