انقرہ (این این آئی)ترکیہ میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کو 24 گھنٹوں سے زائد کا وقت کا گزرچکا ہے تاہم اس کے نتیجے میں زمین بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے جن کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
الجزیرہ کے سوشل میڈیا پیج سے سامنے والی ملبے میں پھنسی زندہ خاتون کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جنہوں نے ملبے میں دبے ہونے کے باوجود اپنی جان بچانے کی غرض سے ویڈیو بناکر اپنی بہن کو بھیجی تھی۔ملبے میں پھنسی خاتون نے ویڈیو میں مدد کیلئے پکارتے ہوئے کہا کہ بہن ہم بہت مشکل صورتحال میں ہیں، ہمارے اوپر چھت دیکھو، پائپ لائنیں ہمارے اوپر ہیں، سب کچھ ہمارے اوپر ہے۔دوسری جانب ایک لاچار باپ کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ملبے میں پھنسے ایک بچے کا باپ اپنے بیٹے کو ہاتھ واضح کرنے کا کہتے سنا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں بچے کا باپ ملبے سے باہر کھڑے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ہاتھ دکھاؤ ہم تمہیں بچالیں گے، تم ٹھیک ہو نا ہم تمہیں بچالیں گے جس کے بعد ویڈیو میں بچے کا ہاتھ واضح ہوتا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔