پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ہوگیا

datetime 7  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے میں امداد کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات پر 51رکنی ریسکیو ٹیم لاہور سے استنبول پہنچ گئی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے خصوصی انتظامات کیے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 707پاکستانی ریسکیو ٹیم اور ان کے 7ٹن وزنی خصوصی آلات کو لے کر صبح سویرے لاہور سے استنبول روانہ ہوئی جس میں امدادی سامان بھی بھیجا گیا ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی استنبول(ترکیہ) کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں ہیں جوحکومتی امدادی اقدامات کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہوں گی۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ریلیف سامان کی ترسیل بھی بلامعاوضہ کردی ہے جس کے تحت پی آئی اے کی استنبول اور دمشق جانے والی تمام پروازوں پر ریلیف سامان کی ترسیل مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق سامان این ڈی ایم اے کے ذریعے پی آئی اے کے کارگو ٹرمینل پر پہنچایا جاسکتا ہے،پی آئی اے وسیع تر قومی مفاد میں ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتا کرتا جوکہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔کسی بھی امدادی کام یا زخمی ہم وطنوں کو وطن واپس لانے کے لئے ہی آئی اے تمام وسائل بروئے کار لائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…